|
Joined: Sat Apr 17, 2010 9:15 pm Posts: 1130
|
|
its beautiful heart touching short Romantic poetry (Shayari). hope you will like it.
تمہارا لہجہ ہو خوشبوؤں سا، ہمارا لہجہ دعاؤں سا ہو جو دوپہر میں بھی ہم ملیں تو، مزاج ٹھنڈی ہواؤں سا ہو
جو مل کے بیٹھیں تو اسطرح ہم کہ جیسے انسان مل رہے ہوں نہ لفظ نشتر بنیں زباں پر، نہ لہجہ کڑوی دواؤں سا ہو
بچاؤں دنیا کو دھوپ سے میں، تمام خلقت کے کام آؤں میرے خدایا وجود میرا، ہرے درختوں کی چھاؤں سا ہو
اُگیں خوشی کے گلاب کیسے، دہکتے شعلوں کی کھیتیوں میں کسے پکارے یہ زندگانی، ہر آدمی جب چتاؤں سا ہو
بچا کے رکھنا انا کی دولت، یہی تو پونجی ہے اہلِ دل کی کبھی بھی اس سے نہ جھک کے ملنا، غرور جس میں خداؤں سا ہو
یہ بے ضمیری میں بے حسی میں،یزید و راون سے بھی ہیں آگے میری دعا ہے کہ میرا بچہ نہ آج کے رہنماؤں سا ہو
its a touching shayari ! do you like it ?
_________________

Mudat Hui Ek Shakhs Ko Bichrey Lekin Aaj Tak Maire Dil Pe Ek Nishaan Baaqi Hai
|
|